ابنا: عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی اورآئینی حق ہے جس کے لئے ہمیں کسی بھی اجازت کی ضرورت نہیں ہے مگراس کے باوجودہم آپ سےہرممکن تعاون کرتے ہیں اورآپ بھی کوشش کرتے ہیں مگرمحرم و شیعہ مسلمانوں کے حوالہ سے کچھ باتوں پرہمیں تحفظات ہیں جنہیں ھم آپ کی اطلاع میں لارہے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ ان پرعملدرآمد ہرحالت میں ممکن بنایاجائے گا وہ نکات درج ذیل ہیں
گورنمنٹ سی سی ٹی وی کیمرے کس کے کنٹرول میں چل رہیں انکی معلومات فراہم کی جائیں اور ھماری نمائندہ کمیٹی کو وہاں جگہ فراہم کی جائے
سی بریزسے بولٹن مارکیٹ تک بلڈنگ کے چوکیداراورپچھلی والی بلڈنگ کاچوکیدار کاڈیٹا جمع کیاجائے اورگشت کوہرحالت میں ممکن بنایاجائے ۔
گرفتار افرادکاکیاھوا انکاجرم کیاہے اوران کوکس ایجنسی نے اٹھایاہے تفصیلات فراہم کی جائیں
گرفتار کرنے کاطریقہ کارانتہائی غیرمہذب عامیانہ ہے چادراورچاردیواری کاخیال رکھاجائے
سول ہسپتال اورجناح ہسپتال کے اطراف میں سے پتھارے ہٹائے جائیں۔
جلوس میں ساٹھ لوگ پکڑے گئے جن کے پاس اسلحہ تھاکالے کرتے اورسفیدشلوارمیں ملبوس تھے معلوم کرنے پربتایاکہ عزادار ہیں ۔جب زیادہ تحقیق کی تومعلوم ہواکہ ایجنسی کے افرادہیں لہذاجوبھی ایجنسی کے افرادجلوس میں آئیں وہ عزاداروں کے لباس میں نہ آئیں اورانکے پاس اپنی شناخت اورعلامت ہونی چاہیے جوجلوس کی انتظامیہ کومعلوم ہو۔
کسی بھی حادثہ کی صورت میں کسی سیاسی تنظیم کا اثرو رسوخ نہیں ہوناچاہیے۔
ہمیں یہ محسوس ہوتاہے کہ جتنی بھی میٹنگ ہوئی ہیں ان میں یہ تاثرمل رہاہے کہ آپ جلوس کوبونڈ کررہے ہیں بلکہ ہونایہ چاھیے کہ دہشت گردوں کوبونڈکیاجائے لیکن ایسانہیں ہورھابلکہ دہشت گرد انتہائی منظم اورباخبرہیں جو آپ کی ساری پلاننگ فیل کردیتے ہیں
کراچی میں موجوددہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں جن میں کٹی پہاڑی،اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ، بلدیہ ٹاؤن،سرجانی میں سیون اے اوراسی طرح دیگرعلاقے بھی شامل ہیں یہاں سخت آپریشن کی ضرورت ہے یہاں ہمارے مقتولین کے قاتل موجود ہیں.
........
/169